کراچی: کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس پی جیل حیدرآباد اعجاز حیدر جاں بحق اور ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔
گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں دہشت گردوں نے ایک سرکاری گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایس پی جیل حیدرآباد اعجاز حیدر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔
واقعہ کے بعد پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔