کراچی : شہر میں آگ برساتے موسم نے چار سو پچاس سے زائد افراد کو نگل لیا۔ افسوس ناک صورتحال پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے نائن زیر پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
الطاف حسین نے ارکان رابطہ کمیٹی، میڈیکل ایڈ کمیٹی اور دیگر ذمہ داران کو نائن زیر طلب کر لیا۔
الطاف حسین نے شہر بھر کے اسپتالوں سے اپیل کہ گرمی کے باعث جاں بحق افراد کی میتیں رکھنے کی اجازت دی جائے۔
الطاف حسین کی ہدایت کے بعد خدمت خلق فاونڈیشن کی جانب سے شہر بھر میں ہیٹ اسٹروکس سینٹر قائم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔