کراچی میں جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں آتشزدگی سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر کی جانب سے ضمنی چالان جمع کرانے کیلئے مزید وقت طلب کرنے پرسماعت ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔
Karachi: Hotel fire case, extended the interim bail of 5 suspects
جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں آتشزدگی سے متعلق کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے ضمنی چالان جمع کرانے کیلئے تفتیش افسر کو 18 فروری تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے پانچ ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔ ملزمان میں ہوٹل مالک زبیرالدین، مظفربویجہ، سعد، ارشد جاوید اورپرویزسلیم شامل ہیں۔ ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 11افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔