Karachi: Hub Dam canal slit could not filled with 2nd day
حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی ندی میں پڑے شگاف کو دوسرے روز بھی بھرا نہ جاسکا ،شہر میں قلت آب کے مسئلے نے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔
منگھو پیر کے پاس حب کینال میں پڑنے والے شگاف کی وجہ سے شہر میں 10کروڑ گیلن پانی کی قلت ہوگئی جس سے ضلع غربی کے کئی علاقے پانی کو ترسنے لگے ہیں۔
ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق حب کینال میں مرمتی کام جاری ہے، ضلع غربی ودیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل ہے،شہری اس حوالے سے محتاط رہیں۔