تھر پارکر…..صحرائے تھر میں مویشیوں میں بھی بیماری پھیل گئی، مختلف دیہات میں درجنوں مویشی بیماریوں میں مبتلا ہو کرہلاک ہو گئے ۔ سیکڑوں مویشی جان لیوا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔تھر کے صحرا میں خشک سالی سے مور اور بچوں کے بعد اب جان لیوا بیماریاں مویشیوں میں بھی پھوٹ پڑی ہیں۔ محکمہ حیوانات کے ذرائع کے مطابق تھر پارکر کے دیہاتوں میں مویشیوں میں بیماری پھوٹ گئی ہے جن سے بھیڑ اور بکریاں ہلاک ہو رہی ہے ۔رابطہ کرنے پر محکمہ حیوانات تھر پارکر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر گھنشام داس نے مویشیوں میں بیماری اور ہلاکتوں کی تصدیق کی اور بتایا کہ مویشیوں میں نمونیا اور ماتا کے امراض پائے جاتے ہیں ۔