کراچی: کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس کمانڈو ثناء کی لاش ملنے کا واقعہ،پولیس کی تفتیش سے گتھیاں سلجھنے لگیں۔ خاتون اہلکار کو شوہر نے قتل کیا اور خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا۔
لیاقت آباد میں پولیس کمانڈو ثناء کی لاش ملنے کا واقعہ خود کشی نہیں بلکہ قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ ثنا ایس ایس یو کی اہلکار ہے۔ مقتولہ نے جہانزیب سے چند ماہ قبل ہی پسند شادی کی تھی۔ دوسری جانب مقتولہ کے سسر کا کہنا ہے کہ جہانزیب کی شادی کے چند دن بعد سے ہی اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔ ثتا کی خود کشی کے وقت وہ سوئے ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ قتل کے دفعات کے تحت درج کر کے جہانزیب اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔