کراچی …..کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر لیاری کے مکینوں کا احتجاج جاری ہے۔ لیاری کے مکینوں نے کلاکوٹ میں قتل کیے گئے دکاندار کی میت سمیت گینگ وار کے ملزمان کے خلاف دھرنا دیا ہے، مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔کلاکوٹ کے مکین ایمبولینس میں مقتول دکاندار کی میت کو رکھ کراحتجاج کررہے ہیں جو میت کو لے کر رینجرز ہیڈکوارٹر جانا چاہ رہے تھے۔آئی آئی چندریگرروڈ پرشاہین کمپلیکس چوراہے پرلیاری کے مکینوں کااحتجاج ودھرنا جار ی ہے جس میں انہوں نے رینجرز کے حق میں نعررے بھی لگائے ہیں۔شاہین کمپلیکس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ رینجرز حکام بھی وہاں پہنچ گئے ہیں۔