انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیرقانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سے متعلق مقدمے میں گواہ کی عدم حاضری پر سماعت21اپریل تک ملتوی کردی، مقدمے میں رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروق ضمانت پر رہا ہیں ۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیزمواد برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت مقدمے میں ضمانت پر رہا کامران فاروق عدالت میں پیش ہوئے۔ کامران فاروق پر مقدمے میں فردم جرم عائد ہوچکی ہے اور آج اُن کے خلاف گواہ کا بیان قلمبند ہوناتھا ،تاہم گواہوں کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔