اورنگی ٹاؤن میں مسلح افراد نے لوٹ مار کے دوران دکان کے مالک مدثر کو مزاحمت پر چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ شور شرابہ سن کر لوگ جمع ہو گئے اور دونوں ڈاکوؤں کو دھر لیا۔ مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
کراچی: شہر قائد میں سٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ عوام نے خود ہی عدالتیں لگانا شروع کر دیں۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مسلح افراد کی لوٹ مار کے دوران دکان کے مالک مدثر نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ شور شرابہ سن کر لوگ جمع ہو گئے اور دونوں ڈاکوؤں کو دھر لیا۔ عوام کے تشدد سے ایک ڈاکو موقع پر ہی مارا گیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی۔ زخمی ڈاکو کا نام زبیر معلوم ہوا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔