کراچی میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کا جدید ترین نظام متعارف کرادیا، نئے سسٹم کا مقصد جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی روک تھام ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے درخواست گزارگھر بیٹھے لائسنس فیس جمع کراسکیں گے۔
نئے نظام کے تحت بننے والے لائسنسوں کی بین الاقوامی سطح پر بھی تصدیق کی جاسکے ۔کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں نئے سسٹم کو متعارف کرانے سے متعلق تقریب منعقد کی گئی، تقریب سے خطاب میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہناتھاکہ ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کا جدید ترین نظام متعارف کرادیا ہے اور یہ ایک ماڈل سسٹم ہے ۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سسٹم پرعملدرآمد سے جو لائسنس جاری ہوں گے وہ مستند ہو ںگے،نئے سسٹم لائسنس کی بین الاقوامی سطح پر بھی تصدیق کی جاسکے گی،لائسنس کے ذریعے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیاجاسکے گا۔ان کا کہنا تھاکہ گھر سے بھی لائسنس کی فیس ادا کی جاسکے گی اور لائسنس گھر پر بھی پہنچایا جائے گا جس سے لائسنس کنندہ کے پتے کی بھی تصدیق ہو سکے گی ۔