کراچی: صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشار یے کی روشنی میں اگست 2017 کے دوران سی پی آئی کی شرح کراچی میں 1.7فیصد ریکارڈ کی گئی: سٹیٹ بینک رپورٹ
ملک کے پانچ بڑے شہروں میں کراچی سستا ترین جبکہ لاہور مہنگا ترین شہرہے۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے کی روشنی میں اگست 2017 کے دوران سی پی آئی کی شرح کراچی میں 1.7 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران یہ شرح 3.3 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق پانچ بڑے شہرں میں سی پی آئی کی مناسبت سے لاہور مہنگا ترین شہر ہے جہاں اگست 2017 کے دوران سی پی آئی کی شرح 5.1 فیصد ریکارڈ کی گئی، دیگر بڑے شہروں میں صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔