گزشتہ روز کراچی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ بعض حلقوں کی جانب سے چند اعتراضات کے بعد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار دہشتگردوں عاصم عرف کیپری اور اسحاق بوبی سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں آئی جی سندھ کی جانب سے صوبائی محکمہ داخلہ کو خط لکھا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہی حساس اور تحقیقاتی اداروں نے دونوں دہشتگردوں سے تفتیش کر لی تھی، تاہم ملزمان کی گرفتاری تمام ہائی پروفائل کیسز میں ظاہر کیے جانے کے بعد بعض افسران اور اداروں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس کےبعد باقاعدہ جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔