کراچی : پاکستان نے لانڈھی جیل میں قید 163 بھارتی قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا۔
کراچی کی لانڈھی جیل سے رہا کئے جانے والے 163 بھارتی قیدی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر حراست میں لئے گئے تھے، یہ قیدی گزشتہ ایک برس سے جیل میں سزا کاٹ رہے تھے۔
انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے طور پر رہا کیا جا رہا ہے۔
رہا کئے گئے قیدیوں کو بذریعہ ٹرین لاہور لے جایا جائے گا جہاں انہیں پیر کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔