کراچی رسالہ تھانے کے علاقے رانچھوڑ لائن میں منگیتر اور سسرالیوں نے 18 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے منگیتر حمزہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
کراچی:رسالہ تھانے کی حدود میں منگیتر حمزہ اور سسرالیوں نے مبینہ طور پر 18 سالہ رخسار کو زہر دے دیا، جس سے لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔ واقعہ کے بعد لواحقین اور علاقہ مکینوں نے رسالہ تھانے کا گھیراؤ کیا اور مقدمہ درج کرنے کا اصرار کیا۔ احتجاج کے باعث پولیس نے حمزہ اور سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی سٹی شہلا قریشی کے مطابق رخسار اپنی بہن کے گھر گئی تھی۔ چیک کر رہے ہیں کہ وہ حمزہ سے کیسے ملی اور اسے کس چیز میں زہر دیا گیا۔ حمزہ نے رخسار سے پسند کی منگنی کی تھی۔ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔