کراچی (یس ڈیسک) کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری لائف اسٹائل ایکسپو میں اینٹی کار لفٹنگ سیل نے ایک اسٹال لگایا ہے، جس میں جعلی نمبرپلیٹس، چیسز نمبروں میں جعلسازی اور دیگر معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ لائف اسٹائل ایکسپو میں اینٹی کار لفٹنگ سیل میں لوگوں کو معلومات کی فراہمی کے لیے کتابچے، اسمارٹ اسکرین اور بورڈز کا سہارا لیا گیا ہے۔
اے سی ایل سی حکام کے مطابق اسٹال پرجعلی نمبر پلیٹوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی کہ کیسے بناوٹ، ساخت اور لکھائی سے جعلی نمبر پلیٹوں کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ اسی طرح چیسز نمبرز پنچ کیے جانے کا بھی کیمیکل کے ذریعے پتا لگایا جاسکتا ہے۔
اے سی ایل سی حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گاڑیاں لیتے وقت فون پر معلومات حاصل کرنے کے علاوہ اے سی ایل سی کے شریف آباد یا آرٹلری میدان میں واقع دفاتر پر گاڑیاں اور کاغذات لاکر جانچ پڑتال کرالیں تاکہ بعد میں انھیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔