کراچی: عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر اور کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔
یس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔ کراچی
کی مقامی عدالت نے وسیم اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 17 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔وسیم اکرم نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر میجر ریٹائرڈ عامر اور دیگر کے خلاف تھانہ بہادرآباد میں درج کرا رکھی ہے جبکہ وہ کیس کے سلسلے میں گزشتہ 31 سماعتوں سے عدالت میں گواہی کے لئے پیش نہیں ہورہے۔وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انہیں ملزمان کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے باعث عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہوں۔