کراچی (یس ڈیسک) حکومت سندھ اور بحریہ ٹاؤن کی مشترکہ کاوش کی بدولت کراچی پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی تبدیلی ممکن نظر آنے لگی ہے۔
چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے بتایا کہ میٹرو بس سروس کے دو روٹ ہوں گے۔ پہلا سپر ہائی وے بحریہ ٹاؤن سے ٹاور اور دوسرا بحریہ ٹاؤن سے ایئرپورٹ تک ہوگا۔
منصوبہ 11 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا ۔ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ 70 ارب روپے کے اس منصوبے کیلئے 42 ارب روپے بحریہ ٹاؤن فراہم کرے گا۔ ملک ریاض نے بتایا کہ ٹریک کی دیکھ بھال بحریہ ٹاؤن کرے گا۔ بسیں ڈائیوو کی چلیں گی اور یہ پراپرٹی سندھ حکومت کی ہو گی۔
چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے کہا کہ بیورو کریسی روڑے اٹکا رہی ہے لیکن پاکستان کی بہتری کے لیے وہ ان کا مقابلہ کریں گے اور ہر صورت منصوبہ مکمل کریں گے۔
ملک ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بحریہ ٹاؤن نے نئی روایت کا آغاز کیا ہے ہم ثابت کریں گے کہ ایک شخص بھی ملک تعمیر کر سکتا ہے۔