counter easy hit

کراچی میں ترقیاتی منصوبے اور کچرا اٹھانے کا کام جاری ہے، وزیر بلدیات

Karachi, Minister, Local, Government, said, development, is, under, process

Karachi, Minister, Local, Government

وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کا کہنا ہےکہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کو ماہانہ کروڑوں روپے دیئے جارہے ہیں ،ضلع غربی اور ملیر میں کچرا اٹھانے کا ٹھیکہ اس ماہ چینی کمپنی کو دے دیا جائے گا۔کراچی کے علاقے بہادر آباد میں الخدمت پارک کے افتتاح کے موقع پر وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ شہر میں مختلف ترقیاتی منصوبے اور کچرا اٹھانے کا کام جاری ہے، کچرہ اٹھانے کے لیے ضلع ایسٹ اور جنوبی کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دیا۔ان کا مزید کہناتھاکہ ضلع غربی اور ملیر سے کچرا اٹھانے کا ٹھیکہ اسی ماہ چینی کمپنی کودے دیا جائے گا،کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کو ماہانہ کروڑوں روپے فنڈز دیئے جارہے ہیں۔تقریب سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے خطاب میں کہا شہر کے مسائل پر میئر کراچی سے بات کریں تو وہ کہتے ہیں ان کے پاس اختیار نہیں ، ساڑھے 3 سال گزرنے کے باوجود واٹر بورڈ کا مسئلہ حل نہیں ہوا ۔تقریب میں پی ٹی ائی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی ۔پی ٹی آئی کی نائب یوسی چیئرمیں کا کہنا تھاکہ یوسی چیئرمین نے پارک کے افتتاح پر انھیں اعتماد میں نہیں لیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website