کراچی (یس ڈیسک) ترجمان اہلسنت والجماعت نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا اورنگ زیب فاروقی کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے تاہم پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان اہل سنت والجماعت عمر معاویہ کے مطابق مولانا اورنگزیب فاروقی کی گاڑی پر قائد آباد پل کے قریب نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔
مولانا اورنگزیب فاروقی مکمل محفوظ رہے تاہم ان کے 3 محافظ زخمی ہو گئے، مولانا اورنگ زیب فاروقی نے کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی تردید کی ہے۔