کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں موٹر سائیکل پر عائد ڈبل سواری کی پابندی ایک ہفتے بعد اٹھا لی گئی۔شہر میں ڈبل سواری پر پابندی پیر اور منگل کی درمیانی رات کو 12 بجے اٹھا لی گئی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے17 مارچ کو ڈبل سواری پر ایک ہفتے کے لئے پابندی لگا دی تھی،، محکمہ صحت اور پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔