کراچی کے علاقے شریف آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کے یو سی چیئرمین آفتاب کو حراست لے لیا، تاہم انہیں کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع سینٹرل کے علاقے شریف آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی تھی۔ اس دوران ایم کیو ایم پاکستان کے یو سی چیئرمین آفتاب کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی تھی۔
جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں اپنے ہمراہ لے گئے اور کچھ دیر پوچھ گچھ کے بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ آفتاب کو حراست میں نہیں لیا گیا، بلکہ صرف پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا اور کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔