مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ، ملبہ ہٹانے کیلئے ریسکیو کا آپریشن جاری ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کراچی: بلدیہ گلشن غازی میں گھر پر مٹی کا تودہ گر گیا ،حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہر بلدیہ گلشن غازی میں مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ، جاں بحق افراد میں 45 سالہ ضمیر گل ،18 سالہ اقرا اور 11 سالہ عبداللہ جبکہ زخمیوں میں 13 سالہ رومہ ،10 سالہ مسکان اور 7 سالہ یسرا شامل ہیں۔
مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ، ملبہ ہٹانے کیلئے ریسکیو کا آپریشن جاری ،ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔