کراچی سرسید میں جاں بحق پولیس اہلکار رضوان کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ دونوں قاتل گرفتار، گرفتار ملزمان نے ذاتی رنجش پر گولیاں کا نشانہ بنایا۔
کراچی: دو روز قبل کرائم برانچ کے اہلکار رضوان کے قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں بلال اور حبیب شامل ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان نے مقتول رضوان احمد کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا۔ رضوان نے تین سال قبل قاتلوں کو خواجہ اجمیر نگری تھانے میں گرفتار کرایا تھا۔ ملزمان جیل سے واپس آنے کے بعد سے ہی رضوان کا تعاقب کر رہے تھے۔ دھمکیاں ملنے پر رضوان نے کرائم برانچ کے اعلی افسران کو اگاہ بھی کیا تھا تاہم اعلی افسران نے رضوان کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ دوسری جانب رضوان کے قتل کو پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔