counter easy hit

کراچی: ن لیگی حکیم بلوچ کے استعفے سے خالی ہونے والی سیٹ این اے 258 پر ضمنی الیکشن، پولنگ جاری

 Karachi NA-258 by-polls, the polling

Karachi NA-258 by-polls, the polling

کراچی کے حلقے این اے 258 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح سے جاری ہے، تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر رینجرز اہل کارتعینات ہیں۔

سابقہ ن لیگی رہنما حکیم بلوچ کی پیپلز پارٹی کی شمولیت پر خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کا ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کررکھا ہےجبکہ تحریک انصاف پہلے ہی دست بردار ہوچکی ہے ۔حلقہ 258ضلع ملیر کے دیہی اور شہری علاقوں پر مشتمل ہے، جس کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار 613 ہے اور ان کے لیے 287 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ تاہم ووٹنگ کا عمل سست روی سے جاری ہے جس کی وجہ سے ٹرن آوٹ کم رہنے کا امکان ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 258 ضمنی انتخاب پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ پی ٹی آئی کے دستبردار اور ایم کیوایم کے بائیکاٹ کے باوجود اس نشست کے لیے حکیم بلوچ سمیت14امیدوارمیدان میں ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملیرضلع میں ڈھائی ہزار سےزائد نفری تعینات ہوگی اور ہرپولنگ اسٹیشن پر5پولیس کےجوان تعینات ہوںگے۔ان کا کہنا تھا کہ انتخاب کے باعث حلقے میں اسنیپ چیکنگ بڑھادی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website