کراچی میں نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا، نیب نے ڈاکٹر عاصم کا میڈیکل چیک اپ بھی کروا لیا ہے۔
کراچی: (یس اُردو) نیب نے ڈاکٹر عاصم سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، ڈاکٹر عاصم کا ابتدائی بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم سے پی ایس او اور سوئی سدرن گیس میں بھرتی سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے سوال کیا کہ بطور مشیر پیٹرولیم کتنے ٹھیکے دئیے گئے، نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم سے کہا کہ سوئی سدرن گیس میں آپ کی مرضی کے بغیر کوئی افسر تبدیل نہیں ہوتا تھا، آپ نے اختیارات سے تجاوز کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم کا میڈیکل بھی چیک اپ بھی کرا لیا ہے، چیک اپ کرنے والے ڈاکٹرز کے مطابق ڈاکٹر عاصم صحت مند ہیں، نیب حکام تفتیش مکمل کر کے اعلیٰ حکام کو جلد آگاہ کریں گے۔