counter easy hit

کراچی: واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو تیل کی فراہمی بند

چار پروازیں منسوخ، متعدد التوا کا شکار، مسافروں کو عید پر آبائی علاقوں کو روانگی میں مشکلات کا سامنا

Karachi: Oil supply closed to PIA to non-payment of liquidity

Karachi: Oil supply closed to PIA to non-payment of liquidity

کراچی: پاکستان سٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو تیل کی فراہمی بند کر دی ہے جس کے باعث قومی ائیر لائن کا فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے ، چار پروازیں منسوخ کر دی گئی جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں ۔ پاکستان سٹیٹ آئل نے واجبات کی عدم ادائیگی پر قومی ائیر لائن پی آئی اے کوتیل کی فراہمی روک دی ہے ۔ پی آئی اے نے پی ایس او کو ایک ہفتے تیل کی ادائیگی کی ہے اور سابقہ بقایاجات ادا نہیں کئے ہیں۔ تیل کی فراہمی بند ہونے سے ائرلائن کا آپریشن متاثر ہوا ہے۔ کراچی سے جدہ، گوادر، ژوب جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کراچی سے کوالالمپور، کراچی سے پشاور پی کے 354، کراچی سے اسلام آباد پرواز پی کے 368، کراچی سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 340 تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی سے کوالالمپور جانے والی پرواز پی کے 898 اور کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 854 روک دی گئی ہے۔ پروازوں کے رکنے سے مسافروں کی مشکلات میں ایسے وقت میں اضافہ ہوا ہے جب وہ اپنوں میں عید منانے کے لئے آبائی علاقوں کو جا رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website