counter easy hit

کراچی: منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، پولیس اور علاقہ مکینوں میں لڑائی

کراچی پولیس نے دنیا نیوز کی خبر پر پاک کالونی میں بڑا آپریشن کیا، پولیس منشیات فروشوں کے اڈے مسمار کرنے پہنچی مگر دیوار گرنے پر علاقہ مکین الجھ پڑے، پولیس افسر اور علاقہ مکینوں میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ صورتحال بگڑی تو رینجرز بھی پہنچ گئی۔

Karachi operation against drug dealers, police and residents in fighting

Karachi operation against drug dealers, police and residents in fighting

کراچی: پاک کالونی میں اس وقت ہنگامہ آرائی ہو گئی جب دنیا نیوز کی خبر پر کالی وردی والوں نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف فل ایکشن لیا۔ پولیس کی نفری منشیات فروشوں کے اڈے ختم کرنے اور چوکیوں کے قیام کے لئے پاک کالونی پہنچی تو علاقہ مکینوں سے الجھ پڑی۔ منشیات کے اڈوں کو مسمار کرنا تھا لیکن تجاوزات رکاوٹ بن گئیں۔ تجاوزات کے باعث بھاری مشینری علاقے میں نہ جا سکی۔ مشینری کی جگہ بنانے کیلئے پولیس نے توڑ پھوڑ شروع کی تو ایک دکان کی دیوار گر گئی۔ پھر کیا تھا، دکاندار اور پولیس افسر میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ مکوں اور تھپڑوں کی برسات ہو گئی۔ پولیس افسر زمین پر جا گرا۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے بھاگنے کے تمام راستوں کو بھی بند کرنا تھا کیونکہ ملزمان نالوں کے پاس سے بھاگ جاتے تھے۔ منشایت فروشوں نے پولیس کی آمد کی اطلاع ملتے ہی گلی کو کھود کر اہلکاروں کے اندر آنے کا راستہ بند کر دیا تھا۔ حالات قابو سے باہر ہوئے تو رینجرز بھی علاقے میں پہنچ گئی اور پانچ افراد کو حراست میں لیا۔ دنیا نیوز نے 14 مارچ کو خفیہ کیمروں کے ذریعے کراچی کے سب سے بڑے منشیات کے اڈے کو بے نقاب کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website