پیرس (نمائندہ خصوصی ) شمالی وزیرستان کے دورے کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی جانب سے پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے عزم کے اعادے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے پی ٹی آئی فرانس نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان ‘ جماعت الاحراراور تحریک لشکر اسلام کااتحاد فکر انگیز لیکن سربراہ افواج پاکستان کا دہشتگردوں کو شکست دینے اور پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا عزم قوم کیلئے اطمینان بخش ہے جبکہ کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختارکے کراچی آپریشن کو سیاسی مصلحتوں سے پاک اور آخری دہشتگرد’ مجرم و ٹارگیٹ کلر کے خاتمے تک جاری رکھنے کی یقین دہانی کو کراچی کے شہریوں کیلئے امن کی نوید قرار دیتے ہوئے کراچی آپریشن کی رفتار تیز کرنے اور اسے مکمل طور پر غیر جانبدارانہ و بلا تفریق بنانے کا مطالبہ کیا بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر عمر رحمن ، نائب صدراصغرمحمد برہان ، اشفاق احمد چوہدری ، خالد پرویز چودھری ، جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف ، سیکرٹری انفا رمیشن افضال احمد گوندل اور سیکرٹری فنانس مظہر گوندل اورممبران سینٹرل ایگزیکٹو کونسل و دیگرنے پی ٹی آئی مرکزی سی ای سی کی لگاتار آئین اور لیبر ونگ کے موضح پر ورکشاپ کو سراہا ،