کراچی میں امن و امان کے اجلاس کے دوران آرمی چیف راحیل شریف نے آپریشن کے نتائج پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی ہے اور بلا امتیاز جاری رہے گا۔ بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں کراچی کی سیکورٹی بہتر ہوئی ہے اور اب اس عمل کی واپسی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔
کراچی: (یس اُردو) کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن کے نتائج پر اطمنان کا اظہار کیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی ہے اور اسے بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن کے نتیجے میں کراچی کی سیکورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جو بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔ اس صورتحال کو پھر سے خراب نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ یہ آپریشن دہشتگردوں اور ان کی حمایت اور کی مالی مدد کرنے والوں کے خلاف ہے۔ کراچی آپریشن میں اور کامیابی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مزید تعاون بڑھانا چاہئے