کراچی…….کراچی میں نیوی کے مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں دو خواتین سمیت اڑسٹھ کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے ، تقریب کے مہمان خصوصی سعودی نیول چیف عبداللہ السطان نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ دہشت گردی ختم کرکے ہی خطے کو ترقی دی جاسکتی ہے ۔
کراچی میں پاک بحریہ کے مڈ شپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، تقریب میں دو خواتین سمیت اڑسٹھ کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے ، اس تقریب میں چیف آف نیول اسٹاف ايڈمرل ذکا اللہ نے بھی شرکت کی جبکہ مہمان خصوصی سعودی عرب کے نیول چیف عبداللہ السطان تھے۔تقریب میں پاس آؤ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ بھی شریک تھے ، نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سےبھی نوازا گیا ، اعزاز شمشیر مڈشپ مین ارسلان طارق کو دی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سعودی نیول چیف عبداللہ السطان نے کہاکہ پاک بحریہ کی تربیت کا معیار قابل تعریف ہے ،ہمیں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔دہشت گردی ختم کر کے خطے کو ترقی دی جا سکتی ہے،اتنہا پسندی ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں ، اسلام مذہبی ہم آہنگی کا درس دیتاہےپاکستان سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ہیں فخر ہے کہ اسی اکیڈمی سے پاس ہوا،یہیں خطاب کررہاہوں۔