اربوں مالیت کے کراچی کے 8بڑے پارکوں پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔پارکوں میں ہل پارک، عزیز بھٹی پارک، جھیل پارک، سٹی پارک سمیت دیگر شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق تمام پارکوں پر چائنا کٹنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی۔ہل پارک پر کے ڈی اے نے 42 اور پی ای سی ایچ ایس نے 7 پلاٹ غیرقانونی الاٹ کیے جبکہ ہل پارک کی زمین پر شادی ہال، دکانیں، سنیما اور دیگر تعمیرات کی گئیں۔دوسری جانب عزیزبھٹی پارک میں سوفٹینا شادی لان اور کسٹم کلب کے ڈی اے نے الاٹ کیا۔دستاویزات کے مطابق جھیل پارک میں چھ ایکڑ اراضی پر ایک سوسائٹی نے قبضہ کیا۔احمد علی پارک پر واٹر بورڈ اور لینڈ گریبرز نے قبضہ کیااور دیگر پارکوں پر غیر قانونی قبضہ اور تعمیرات کی گئی۔