کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ اور حیدری میںہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا شکار بننے افراد کے مقدمات درج ہوگئے تاہم شفیق موڑ فائرنگ کی تاحال ایف آئی آر درج نہ ہوسکی۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹیل پاڑہ ، حیدر اور شفیق موڑ پر پیش آنے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک ہی پستول استعمال کی گئی ۔
گزشتہ روز شفیق موڑ پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ پٹیل پاڑہ اور حیدری میں 2افراد کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی تھی۔