کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مائی کراچی جیسی نمائش ملک کی بہتر تصویر عالمی سطح پر پیش کرتی ہے۔ تاجروں نے شہر کی بہتری کیلئے حکومت کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔
شہر کو صرف امن و امان ہی نہیں دیگر مسائل بھی درپیش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کے مسئلے پر وفاق سے مدد لیں گے۔
سندھ کو ایل این جی کی ضروت نہیں ہے۔ صوبے میں ضرورت سے زیادہ گیس پیدا ہوتی ہے۔ گیس کے مسئلے کو مشترکہ مفادات کونسل میں لے جائیں گے۔