اسلام آباد (یس ڈیسک) عمران خان چند گھنٹوں بعد کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچے اور دھرنے میں شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہمیشہ کراچی میں زبردستی دکانیں بند کرائی گئیں، آج عوام نے خود کاروبار بند کیے۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں احتجاج کے بعد ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف پُرامن جماعت ہے اور تشدد پر یقین نہیں رکھتی۔
رانا ثناءالله کے گلوبٹوں نے فیصل آباد میں ہماری خواتین سے بدتمیزی کی، نون لیگ کو جتنے گلوبٹ لاہور میں نکالنے ہیں نکال لے، مقابلے کیلیے تیار ہیں۔ انتخابات کی تحقیقات ہونے تک کنٹینر سے کہیں نہیں جائیں گے۔