ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پر کراچی میں آج شام 6 بجے سے 11 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
آئی جی سندھ نے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ریڈ الرٹ رہنے اور تمام امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کی ہدایت پر کراچی میں آج شام 6 بجے سے 11 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق شہر میں فائرنگ کے واقعات اور محرم الحرام کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی۔