کراچی: 150 من مضر صحت گٹکا فیکٹری میں چھپایا گیا تھا جو کہ پورے سندھ میں سپلائی کیا جاتا تھا۔
کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں پولیس نے ایک کاروائی کے دوران 150 من گٹکا پکڑ لیا جس کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے ۔ پولیس کے مطابق گٹکا ایک فیکٹری کی آڑ میں تیار کیا جا رہا تھا۔ گٹکے کی تیاری میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق گٹکا تیاری کے بعد پورے سندھ میں فروخت کے لیئے بھیجا جاتا تھا۔