کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
Karachi: Police arrest 5 suspects in various operations
بفرزون میں لوٹ مار کے دوران گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،زخمی ملزم سے اسلحہ، 50 ہزار روپے نقدی اور موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ہیں۔ پولیس نےاورنگی ٹاون پاکستان بازار سے اسٹریٹ کریمنل کو اسلحے سمیت گرفتار گرفتار کرلیا ہے۔پاپوش نگر میں خلافت چوک کے قریب پولیس نے منشیات فروش عثمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی، جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ادھربلدیہ ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرکے 2اسٹریٹ کریمنل ثاقب اور غلام حیدر کو گرفتار کرکے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اورموٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔