کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائیوں میں تیزی آتی جارہی ہے اور بلوچ کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 15 افراد کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران مخصوص گھروں کی تلاشی بھی لی گئی۔
ایس پی آفتاب نظامانی کے مطابق لیاری کےعلاقوں کلا کوٹ اور چاکیواڑہ میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
شرافی گوٹھ میں بھی پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 10 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔