کراچی کے علاقے شادمان ٹاون میں حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے شادمان ٹاون میں گھر پر چھاپہ مارکارروائی کی جس کے دوران ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم مہدی موسوی کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ملزم فرقہ وارانہ بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا۔ ملزم کی پولیس وردی میں ملبوس اور پولیس وین کے ہمراہ تصاویر سامنے آئی ہیں۔