کراچی کے علاقے لیاری میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس سے مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔
Karachi: police encounter in Lyari, killing 2 suspects
پولیس کے مطابق گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری کے علاقے کلاکوٹ ، سنگولین اور نوالین میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔