مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 25 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔
Karachi: Police encounter in Shah Latif, 3 dacoits killed
کراچی کی سر زمین ملک وسماج دشمن عناصر پر تنگ ہونے لگی ، شاہ لطیف میں تین ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس موبائل بھی وہاں پہنچ گئی ، جسے دیکھتے ہی ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی ، جوابی کارروائی میں تینوں ڈاکو مارے گئے۔ ادھر فیصل کالونی میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 22 افراد کو حراست میں لے لیا ، ان سے ایک ایس ایم جی ، 12 ٹی ٹی پستول ، ہینڈ گرنیڈ اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں ، گلبرگ میں پولیس نے دو غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔