کراچی میں پولیس رواں سال بھی شب برات پر پٹاخوں کی فروخت کو روکنے میں ناکام ہو گئی، مختلف مقامات پر کھلے عام پٹاخوں کی فروخت اور استعمال کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی: (یس اُردو) مختلف علاقوں، بالخصوص مضافاتی مقامات پر شب برات کے موقع پر کھلے عام پٹاخوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے پٹاخوں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور پٹاخے استعمال کرنے والے کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دعوے صرف دعوے ہی نکلے اور اورنگی ٹاؤن میں کھلے عام پٹاخوں کی فروخت جاری ہے۔