کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری ایکسپریس وے کے قریب دوسرے روز بھی افسوسناک واقعہ پولیس پر حملے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکار سہیل چل بسا، ایک اہلکار زخمی، تااہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دوسرا اہلکار بھی چل بسا ۔تفصیلات کے مطابق امن کے دشمن ایک بار پھر سے شہر قائد کا امن تباہ کرنے پر تُل گئے ہیں،کراچی کے علاقے لیاری ایکسپریس وے کے قریب دوسرے روز بھی افسوسناک واقعہ پولیس پر حملے دوران زخمی ہونے والا پولیس اہلکار چل بسا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے زخمی پولیس اہلکار سہیل کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار ڈیوٹی کرنے کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنا یا اور فائرنگ کے بعد جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی تاہم خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کر گیا ۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں کی ڈیڈ باڈیز کو پوسٹمارتم کے بعد انکے لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا ۔خیال رہے کہ امن کے دشمن ایک بار پھر متحرک ہو چکے ہیں اور کسی نہ کسی طریقے سے شہر قائد کا امن تباہ کرنا چاہ رہے ہیں، گزشتہ روز نامور سیاستدان علی رضا عابدی کو بھی انکی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا ۔