کراچی (یس ڈیسک) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ کراچی کے جن علاقوں میں ایک ہی جگہ پر متعدد اسکول ہیں وہاں سیکیورٹی کا جنرل انتظام کیا گیا ہے لیکن جہاں اکا دکا اسکول ہیں، وہاں موبائل پٹرولنگ کو بڑھایا گیا ہے ۔کراچی میں ميڈیا سے گفت گو کرتےہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کاکہنا تھاکہ کراچی میں اسکول کریکر واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
یہ واقعہ اسکول کھلنے سے پہلے کا ہے۔ اس چیز کو سامنے رکھ کر اب حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہيں۔ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسکولوں کی اپنی سیکیورٹی کے لوگ بھی جلد آئيں گے اور پولیس بھی ہر وقت موجود رہے گی۔آئی جی سندھ نے کہاکہ آبادی کے لحاظ سے کراچی میں پولیس کی نفری کم ہے، مزید نفری کے لیے حکومت سندھ کو درخواست دی ہے اور حکومت بھی اس پر تعاون کررہی ہے۔