کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رینجرز اور پولیس نے سی ویو پر واقع ایک بنگلے پر چھاپا مار کر سیاسی جماعت کے نامعلوم عہدیدار کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق بنگلہ ایک سیاسی افسر اور سیاسی جماعت کےعہدیدار کی ملکیت ہے۔ سہراب گوٹھ کے علاقے میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مذہبی جماعت کے مولانا غیاث الدین کو حراست میں لیکر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔دوسری جانب پی آئی بی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اور گینگ وار ملزم شاکر بلوچ کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کی ہے۔