کراچی کے علاقے صدر پریڈی میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کر کے 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر پریڈی میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران رہائشی عمارتوں کی تلاشی لی گئی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ زیر حراست افراد سے شناختی کوائف طلب کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔