کراچی (یس ڈیسک) لارڈ نذیر نے پاکستان میں عسکریت پسندی کی مذمت کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج پاکستان رینجرز اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانے والے ادارے سیاسی طالبان کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کریں۔
عسکریت پسندی چاہے وزیرستان میں ہو یا کراچی میں پاکستان کے وجود کیلئے خطرناک ہے۔ نیٹو کا اسلحہ کرچی سے کیسے ملا؟ وہ یہ سوال ایوان اقتدار میں برطانوی حکومت سے پوچھیں گے۔
انہوں نے پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔