بلوچستان سے سپلائی آنے پر کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کمی ہوگئی ، اگلے 10 روز میں سندھ کی نئی فصل آنے سے قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
Karachi: Price cuts to tomato Rs 20 per kg
کراچی سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری رؤف تنولی کے مطابق بلوچستان سے ٹماٹر کی سپلائی آنے کے بعد قیمت میں کمی ہوئی ہے ، جس سے 16 کلو ٹماٹر کی پیٹی کی قیمت میں 325 روپے کمی ہوئی اور فی کلو ٹماٹر 20 روپے سستا ہوگیا ہے ۔ رؤف تنولی کا کہنا تھا کہ اگلے 10 روز میں سندھ سے بھی ٹماٹر کی نئی فصل آنے کےبعد مزید کمی متوقع ہے، سبزی منڈی میں قیمت کم ہونے کے بعد بازار میں فی کلو ٹماٹر 100 روپے سے کم ہوکر 80 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔