کراچی (جیوڈیسک) سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد گنتی بھی رینجرز کی نگرانی میں کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن سے مقامی افراد کو پریزائڈنگ افسر تعینات نہ کرنے بھی کی درخواست کی ہے۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
جس پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ یہ مطالبہ تاخیر سے سامنے آیا ہے اگر ایک ماہ پہلے یہ مطالبہ کیا جاتا تو پھر انتظامات کئے جا سکتے ہیں۔