counter easy hit

کراچی:مختلف علاقوں میں بارش، بجلی کی فراہمی معطل

Karachi: rain, power supply

Karachi: rain, power supply

کراچی…….کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بارش کی کچھ بوندیں گرنے کے ساتھ ہی شہر کے کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
کراچی کےمختلف علاقوں میں اچانک سے تیز ہوائیں چلنے لگی جس کے بعد ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، ہلکی اور تیز بارش نارتھ کراچی، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، سہراب گوٹھ، اورنگی ٹاؤن، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر سمیت مختلف علاقوں میں ہوئی۔ ائیرپورٹ اور ملیر کے علاقوں میں تیز ہوائیں کے ساتھ بارش بھی ہے، جس کے بعدکراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا یہ سلسلہ صبح تک تھم جائے گا اور بارش کا یہ سلسلہ مقامی طور پر بنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں 3 سے 4 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 1450 سے 58 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث ایف سی ایریا، بفرزون، نارتھ کراچی سمیت متعد د علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش کا سلسلہ رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے